22 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے والٹن ورکشاپ سٹاپ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 18 سالہ قاسم ولد سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
