(لاہور نیوز) گارڈن ٹاون کے علاقے میں شادی سے انکار پر فائرنگ کا واقعہ،پولیس نے مقتولہ لائبہ کے والد ظہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم جاوید نے رشتے سے انکار کرنے پر آسیہ کو زخمی جبکہ اسکی بہن لائبہ کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، ملزم جاوید نے رشتے سے انکار کرنے پر آسیہ کو زخمی جبکہ اسکی بہن لائبہ کو قتل کر دیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے محلے دار عرفان کو بھی راستے میں آنے پر قتل کر دیا تھا،ملزم جاوید نے ڈیڑھ سال قبل زخمی ہونے والی لڑکی آسیہ کا رشتہ مانگا تھا،ملزم جاوید کے چچا ظہور نے اپنی لڑکی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا،رشتے سے انکار کی رنجش میں ملزم نے اپنی چچا زاد کزن پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم جاوید تاحال گرفتار نہیں ہو سکا،کوشش کی جارہی ہے۔
