اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی کورٹ فیس ٹکٹ کیس کی سماعت،4ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25نومبر تک توسیع

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور اینٹی کرپشن کورٹ میں جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کی فروخت کے مقدمہ کی سماعت، اس دوران 4 ملزمان کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت لاہور اینٹی کرپشن کورٹ کے ڈیوٹی جج محمد جمیل نے دوطرفہ دالائل سنے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس دوران تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کیلئے مہلت طلب کی۔

عدالت نے سوال کیا کہ خزانے میں روزنہ کتنی کورٹ فیس کی رقم جمع ہوتی ہے ،اصلی اور جعلی کورٹ فیس کے استعمال کا تناسب کیا ہے؟ جعلی کورٹ فیس کی پرنٹنگ ترسیل اور فروخت کیسے ہوتی ہے ؟محکمہ اینٹی کرپشن تفصیلی رپورٹ پیش کرے ؟

ملزم زمان اللہ، اعجاز احمد، مزمل نصیر اور نعیم عدالت میں پیش ہوئے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے 4ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔

نومبر 2026 کے آغاز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور کی ضلع کچہری کے مختلف دفاتر میں چھاپے مار کر جعلی کورٹ فیس ٹکٹ تیار کرنے والا نیٹ ورک پکڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے