اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار، عدالت نے درخواست مسترد کر دی

21 Nov 2026
21 Nov 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے ذہنی معذوری کے شکار شخص کی جانب سے بھائی کے ذریعے دائر وراثتی جائیداد کا مقدمہ قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بہن مسرت محمد دین کی آئینی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے پہلے کورٹ آف پروٹیکشن سے سرپرست مقرر کروانا لازمی نہیں۔ سول کورٹ بھی ذہنی معذوری کا جائزہ لے کر مقدمے کی حد تک سرپرست مقرر کر سکتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ذہنی معذوری کا حتمی تعین شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے اور فریقین کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار مسرت محمد دین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے ذہنی معذور بھائی صفدر علی نے وراثتی جائیداد انہیں بطور تحفہ منتقل کی تھی۔ ان کے مطابق بھائی کی جانب سے سرپرست کے ذریعے مقدمہ دائر کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق سول کورٹ نے صفدر علی کو ذاتی طور پر طلب کرکے سوالات کیے، تاہم وہ اپنے نام اور رشتوں کی شناخت کے علاوہ دیگر سوالات کے جواب نہیں دے سکے۔

سول کورٹ نے صفدر علی کے بھائی محمد یعقوب کے ذریعے دائر مقدمہ قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متنازعہ جائیداد مزید منتقل کرنے سے روک دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ذہنی معذوری کے شکار شخص کے قانونی مفادات کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے، جبکہ جائیداد مزید منتقل ہونے سے نئے مقدمات اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

عدالت نے سول کورٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چنیوٹ کے فیصلے درست قرار دیتے ہوئے مسرت محمد دین کی آئینی درخواست خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے