اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون سمیت شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(لاہورنیوز) شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے 2 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسد علی اور عماز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے گزشتہ دنوں شالیمار کے علاقے میں سیر کے لیے نکلی ایک خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔ اس کے علاوہ ملزمان نے اسی علاقے میں ایک اور واردات کے دوران شہری سے 10 ہزار روپے بھی لوٹے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ چکی ہیں جن میں ملزمان کو شہریوں کو لوٹتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان سے برآمدگی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کو دورانِ سفر اور عوامی مقامات پر تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظم گروہوں کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک توڑنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے