اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سموگ کا راج برقرار، گلبرگ ٹو کا اے کیو آئی 920 تک پہنچ گیا

22 Nov 2026
22 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسم بتدریج سرد ہونے لگا، رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہوا کی رفتار انتہائی کم ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی۔ بہاولپور میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 525 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 510 تک پہنچ گیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کا انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح 920 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 700 جبکہ عسکری 10 میں 275 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، بارش اور تیز ہوائیں نہ چلنے کے باعث فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات معدوم ہیں۔ موسم خشک رہنے اور ہوا کی رفتار کم ہونے سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے