اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں جو جتنا بدتمیز ، اتنا ہی مقبول : غزالہ جاویدکا انکشاف

21 Nov 2026
21 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انڈسٹری میں جو جتنا بدتمیز ہوگا وہ اتنا ہی مقبول ہوگا ۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پی ٹی وی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

غزالہ جاوید نے کہا کہ میں نے اب کام کرنا بہت کم کردیا ہے، پروڈکشن کے لوگ یا ٹیم اچھی ہو تو میں کام کروں گی ورنہ نہیں کروں گی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ انڈسٹری میں اب عزت دینا ختم ہوگئی ہے، سینئرز کی عزت کرنا زیرو ہوگئی۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے نخرے اٹھانے شروع کردیے ہیں جو جتنا بدتمیز ہوگا اور جو اپنے کام میں سنجیدہ نہیں ہے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔

غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ سینئر سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں اور جونیئر یا مین لیڈ (ڈرامے میں اہم کردار اداکرنے والے اداکار) گھنٹوں انتظار کرواتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے