اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سٹیج کے اداکار عابد چارلی کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی، ہسپتال داخل

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) سٹیج کے سینئر اداکار اور کامیڈین عابد چارلی کی ایک مرتبہ پھر طبیعت بگڑ گئی جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے حکومت سے علاج کرانے کی اپیل کی ہے،عابد چارلی ایک عرصہ سے شدید علیل ہیں اور پھیپھڑوں اور دماغ کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سٹیج کے سینئر اداکار اور کامیڈین عابد چارلی کا اصل نام محمد صدیق ہے ۔ 

یاد رہے کہ اگست 2026 میں انہیں فالج (اسٹروک) کا اٹیک ہوا تھا جس کے بعد گردوں، جگر، سینے اور دماغ سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

انہیں پہلے جناح ہسپتال اور بعد میں لاہور جنرل ہسپتال میں علاج کروایا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیاتھا، 1 اکتوبر 2026 کو ان کی طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دماغ میں کلاٹس کا آپریشن ممکن نہیں تھا، اس لیے ادویات سے علاج جاری رکھا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے