اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے، جس حوالے سے انہوں  نے ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے کانسرٹ کی سیریز کے حوالے سے بات کی۔

شفقت امانت علی  نے کہا کہ مجھے اس کانسرٹ کی ریہرسل کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ میں ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا تھا جس  نے مجھے، میرے خاندان، دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور کچھ دوستوں سے بھی یہ بات چھپا رہا تھا۔

گلوکار  نے انکشاف کیا کہ انہیں ملٹیپل مائیلوما خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بہت سنگین معاملہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ میری بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آئی ہے لیکن مجھے ابھی بھی ایک خاص عمل سے گزرنا ہے جسے سٹیم سیل تھراپی کہتے ہیں۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا میں یہ ادویات لے رہا ہوں جو کہ ایک طرح کی بہت ہلکی کیموتھراپی ہے اور میں ہر ہفتے اس عمل سے گزرتا ہوں لیکن اب میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے