اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور منفرد اداکاری کے مالک، لیجنڈری اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے لیکن ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

1949ء میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں جنم لینے والے شفیع محمد شاہ نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھر پی ٹی وی کی سکرین پر اپنی جاندار اداکاری اور بارعب آواز سے انمٹ نقوش چھوڑے۔

چاند گرہن، آنچ، ماروی اور جانگلوس جیسے لازوال ڈراموں میں ان کی اداکاری آج بھی فن کے طالب علموں کے لئے مشعل راہ ہے، شفیع محمد شاہ کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

17 نومبر 2007ء کو کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، شفیع محمد شاہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی لازوال اداکاری اور سحر انگیز آواز ہمیشہ گونجتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے