اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خاندان کو بکھرنے سے بچانا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے: شہود علوی

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شہود علوی نے کہا ہے کہ دولت کمانے، شہرت حاصل کرنے اور دنیا گھومنے سے بڑھ کر اہمیت اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنے اور رشتوں کو برقرار رکھنے کی ہے۔

دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہود علوی نے اپنی ازدواجی زندگی اور کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا اور اسے بکھرنے سے بچانا ہے۔

شہود علوی نے کم عمری میں شادی کی اور طویل عرصے سے کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، اداکار آج بھی شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اپنے فن کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہود علوی نے کہا کہ دنیا نے کئی ایسے نامور فنکار دیکھے ہیں جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک قائم رہنے کے باوجود طلاق پر ختم ہوئیں، زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے، پیسہ کمانے اور دنیا گھومنے کے بعد انسان بعض اوقات ان چیزوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتا ہے، لیکن ایسے میں ضروری ہے کہ اپنے خاندان کو ترجیح دی جائے اور اسے پیچھے چھوڑنے کے بجائے اپنے ساتھ آگے لے کر چلا جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنے کو زندگی کا مقصد بنایا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس مقصد میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ خاندانی زندگی کو بھی بھرپور اہمیت دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے