اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عائشہ نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ نور نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔

ڈرامہ سیریلز سیانی، میری ماں، تم کون پیا اور امید سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  نے حالیہ گفتگو میں اپنے روحانی سفر اور شوبز چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق اہم انکشافات کئے۔

عائشہ نور کا کہنا تھا کہ ان کے گھرانے میں پہلے ہی مذہبی رجحان موجود تھا، تاہم ان کی چھوٹی بہن کے قرآن پاک سیکھنے کے بعد انہوں  نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید پڑھنا شروع کیا۔

اداکارہ کے مطابق قرآن پاک کا ترجمہ پڑھتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہیں، جس کے بعد ان کی زندگی اور سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی کے ایک مشکل دور میں انہیں احساس ہوا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہتے ہوئے وہ اپنی خواہش کے مطابق مذہبی زندگی نہیں گزار سکتیں، اس دوران انہوں  نے اللہ تعالیٰ سے آسانی اور رہنمائی کی دعا کی، جس کے بعد ان کیلئے نئے راستے کھلتے چلے گئے۔

عائشہ نور  نے شوبز سے دوری اختیار کرنے کے بعد کاروباری میدان میں قدم رکھا اور اب اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں، جہاں وہ دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس فیصلے اور روحانی سفر کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے