اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دونوں بیٹے فرمانبردار اور بہترین ہیں: جان ریمبو

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے بیٹوں احسن اور زین سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے فرمانبردار اور بہترین ہیں، انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جان ریمبو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے، تاہم اس بار وجہ ان کا ایک پرانا انٹرویو ہے جسے بعض سوشل میڈیا پیجز  نے غلط انداز میں پیش کیا۔

اداکار افضل خان  نے ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس سے غیر معمولی شہرت حاصل کی، جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری کے باعث نمایاں مقام بنایا، ان کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، منڈا بگڑا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے تھے، اس دوران انہوں  نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز  نے ان کے بیان کو اس انداز میں پیش کیا کہ جیسے ان کے اپنے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے، جس پر اداکار  نے وضاحت جاری کر دی۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے احسن اور زین انتہائی فرمانبردار اور بہترین بچے ہیں، انہیں اپنے دونوں بیٹوں پر فخر ہے اور بچوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط خبروں پر انہیں دکھ ہوا ہے۔

اداکار  نے واضح کیا کہ ان کے پرانے انٹرویو میں گفتگو کا مقصد صرف اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے وقت اور ذاتی تجربات کی روشنی میں نوجوان نسل کو نصیحت کرنا تھا، نہ کہ اپنے بچوں سے متعلق کسی شکایت کا اظہار کرنا۔

دوسری جانب مداحوں  نے بھی جان ریمبو کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹوں کے حوالے سے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ لوگ پہلے ہی ان کی اچھی تربیت اور اخلاق سے واقف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے