اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریلوے ٹریک پر ہارویسٹر چلانے والا ملزم گرفتار

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) تھانہ ریلویز پولیس لاہور نے ریلوے ٹریک پر ہارویسٹر مشین چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم لاہور تا نارووال سیکشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر ہارویسٹر مشین چلا رہا تھا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت اور ہزاروں مسافروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایس پی ریلوے لاہور ثناء الرحمٰن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ریلوے لاہور سرفراز شاہ اور چوکی انچارج شاہدرہ محمد راشد کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس پی ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی مسافروں کی جان و مال کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، ریلوے ٹریک اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے