اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ گرفتار

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ایک نجی گودام میں نقب زنی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا تھا، واردات میں ملوث ملزمان کے ایک ساتھی کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت وقار اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان رات گئے بند گوداموں اور گھروں کی چھتوں کے ذریعے اندر داخل ہوتے اور نقب زنی کی وارداتیں کرکے مالِ مسروقہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔

بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ وارداتوں میں ان کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ طور پر مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے