اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں غیرقانونی بھٹہ خشت کے خلاف کریک ڈاؤن، 1,429 بھٹے مسمار

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

رواں سال کے دوران صوبے بھر میں 1,429 غیرقانونی بھٹے مسمار جبکہ 968 بھٹے سیل کیے جا چکے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف 1,248 مقدمات درج اور مجموعی طور پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں بھٹہ خشت کے 84 ہزار 370 وزٹس کیے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، بھٹوں کی بار بار انسپکشن اور مسلسل نگرانی کا نظام بھی فعال ہے تاکہ ایک مرتبہ کارروائی کے بعد دوبارہ خلاف ورزی کی گنجائش نہ رہے۔

سموگ سیزن کے دوران بھی غیرقانونی بھٹوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی، اس عرصے میں 519 بھٹے مسمار، 494 سیل اور 408 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ستمبر سے 18 نومبر تک بھٹہ مالکان کو 10 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے، صرف 18 نومبر کو صوبے بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 22 بھٹے مسمار، 19 سیل اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے غیرقانونی بھٹوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور بار بار انسپکشن کا عمل جاری ہے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے