اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رشوت طلبی اور شہری کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار، حوالات بند

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرنے اور اسے ہراساں کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کے پاس موجود کھلونا پستول کے سامان کو مبینہ طور پر آتش بازی کا مواد قرار دیا اور شہری کو ہراساں کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔

گرفتار کیے گئے اہلکاروں کی شناخت خرم شہزاد، جو پنجاب کانسٹیبلری سے تعلق رکھتا ہے، اور راشد وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو چوکی راجہ مارکیٹ میں تعینات تھا۔

دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہریوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور دباؤ کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے