اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس شہداء کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم ،سنٹرل پولیس آفس میں تقریب

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس شہداء کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے،میڈیکل، آئی ٹی اور سی اے میں زیرِ تعلیم شہداء کے بچوں کو لیپ ٹاپ ملے،سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

ذارائع کے مطابق پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک شہداء کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم  نے کہا کہ رواں سال پولیس شہداء کے 168 بچوں میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے،جدید لیپ ٹاپس طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں معاون ثابت ہوں گے،پولیس شہداء کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی اداروں میں سکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید وسائل بروئے کار لائیں گے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں لاہور کے 6، سیالکوٹ 5 اور فیصل آباد کے 4 طلبہ شامل ہیں ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے