19 Nov 2026
(لاہور نیوز) سی سی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کا عمل جاری ہے، رواں سال کمپلینٹ سیل کو 9 ہزار 32 درخواستیں موصول ہوئیں، 8 ہزار 639 نمٹا دی گئیں۔
ترجمان سی سی پی او لاہور کے مطابق موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 339 شکایات پر کارروائی کی جا رہی ہے،سی ایم پورٹل سے موصول ہونے والی 38 درخواست گزاروں کی تمام شکایات نمٹائی جا چکی ہیں،سی سی پی او آفس آنے والے 2 ہزار 256 شہریوں میں سے 2 ہزار 167 کی درخواستیں حل کرلی گئی ہیں ،بذریعہ ڈاک موصول 6 ہزار 738 درخواستوں میں سے 6 ہزار 488 پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے ۔
ترجمان سی سی پی او لاہور کے مطابق بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افراد کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ ،انصاف کی فراہمی میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
