19 Nov 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر کے نرخوں میں 7 روپے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 613 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ میں اضافے کے بعد قیمت 395 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 409 روپے اور پرچون بازار میں 423 روپے فی کلو فروخت کرنے کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 294 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 8 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔
