اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پنجاب حکومت نے کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے زین العابدین کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 13 نومبر کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کی منظوری دے دی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے 25 نومبر تک تمام صوبائی حکومتوں سے ریگولیٹری فریم ورک طلب کر لیا ہے، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ صوبے بھر میں 26 اکتوبر کو کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور سپر سٹورز پر کیمرے والی عینکیں فروخت ہو رہی ہیں، ان عینکوں کے ذریعے خفیہ ریکارڈنگ ممکن ہے جبکہ ان کی فروخت کیلئے کسی حکومتی ادارے سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کیمرے والی عینکوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے