اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے دو ہفتوں میں 76 کامیاب آپریشنز، 81 ملزمان گرفتار

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبے بھر میں 76 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی اور 81 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 648 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن میں 537 کلوگرام بھنگ، 91.8 کلوگرام چرس، 9.4 کلوگرام افیون، 8.6 کلوگرام آئس اور 0.8 کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔

انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 2200 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 پستول، دو رائفلیں اور دو کلاشنکوفیں (اے کے 47) بھی تحویل میں لی گئیں۔

ترجمان کے مطابق دو ہفتوں کے دوران ضبط کی جانے والی منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 5 کروڑ 31 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس صوبے سے منشیات کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ اگست 2025 سے اب تک فورس مجموعی طور پر 27.8 ٹن منشیات کی ترسیل ناکام بنا چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منشیات سے پاک پنجاب کے وژن کی تکمیل تک انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے