اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خفیہ کیمروں، جاسوسی آلات کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی میں توسیع

19 Nov 2026
19 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترجمان کے مطابق خفیہ کیمروں والی سمارٹ عینکوں، پین، کی چین اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال، خرید و فروخت اور آن لائن فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندی کا اطلاق ایسے آلات پر ہو گا جو خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ کرنے یا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوئی بھی دکاندار، تاجر یا ڈسٹری بیوٹر ممنوعہ خفیہ ریکارڈنگ آلات فروخت نہیں کر سکے گا۔

ترجمان کے مطابق خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگی، حساس معلومات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں، پابندی کا بنیادی مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت پابندی میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں، جن کا اطلاق آئندہ 30 روز تک پنجاب بھر میں رہے گا، نوٹیفکیشن میں صوبے بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے