اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم کی شرح میں 45 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں سنگین جرائم کی مجموعی شرح میں 45 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق خواتین سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں 80 فیصد، ڈکیتی کی وارداتوں میں 47 فیصد جبکہ رابری کے واقعات میں 68 فیصد کمی آئی ہے۔

اسی طرح کار چوری کی وارداتوں میں 68 فیصد اور کار چھیننے کے واقعات میں 67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری میں 43 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر میں جھپٹا مارنے کے واقعات میں 45 فیصد اور نقب زنی میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے منظم جرائم کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شہر میں جرائم کی شرح میں کمی مؤثر پولیسنگ، مربوط حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن اور محفوظ لاہور کے پسِ پردہ پولیس اہلکاروں کی انتھک محنت، قربانیاں اور چوبیس گھنٹے دستیابی شامل ہے۔ لاہور پولیس کے 343 شہداء نے جرائم پر قابو پانے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پولیس کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے