اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقا ت

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کارکناں سے ملاقات کرتے ہوئے لاہور کے رہنماؤں سمیت کارکنوں کو باہمی اختلافات ختم کر کے متحد ہونے کی ہدایت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور  نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے ان کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی پنجاب کی تنظیمِ نو، صوبے میں پارٹی کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فریال تالپور  نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عوامی خدمات اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کو حقیقی معنوں میں عوامی گورنر ہاؤس دیکھ کر خوشی ہوئی۔ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور اس کے کارکن ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی عہدیداران، کارکنان اور جیالے خود کو تنہا نہ سمجھیں، سب متحد ہو کر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی قیادت، کارکنوں، جیالوں اور عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ہم نے گورنر ہاؤس کو پیپلز ہاؤس میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ ہر شخص یہاں آ کر اپنی بات پیش کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے