اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 130 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 130 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب، ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی اور عروسی ملبوسات فراہم کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کے تحت مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کی بیٹیوں کی باعزت رخصتی اور شادی کے اخراجات میں معاونت کے لیے شروع کیے گئے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت ضلع نارووال میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ہر جوڑے کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے بطور سلامی اور دلہا دلہن کے لیے خصوصی عروسی ملبوسات فراہم کیے گئے، تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ سمیت دیگر  افراد نے شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر دھی رانی پروگرام کی اہمیت اور معاشرتی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حکومت پنجاب کا ایک منفرد اور قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے، جس کا مقصد مستحق والدین کو بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کے حوالے سے درپیش مالی مشکلات سے نجات دلانا اور بیٹیوں کی باعزت رخصتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام کا آج تیسرا سال ہے اور اس موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام نئے جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے