اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے کا شناختی کارڈ پر سمز کی مقررہ تعداد کم کرنے پر غور

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) سائبر کرائم کے لیے موبائل سمز کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کی غرض سے ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد کم کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر موجودہ حد 5 سے کم کرکے 3 وائس سمز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے مزید مشاورت جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) وائس سمز کی تعداد کم کرنے کے ساتھ ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے کی خواہاں ہے، اس تجویز کا مقصد ایک طرف موبائل سمز کے ذریعے ہونے والے سائبر کرائم کے خدشات کم کرنا اور دوسری طرف انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

ایک شناختی کارڈ پر کتنی وائس سمز رکھنے کی اجازت ہوگی؟ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 وائس سمز رجسٹر کرانے کی اجازت ہے، تاہم اس تعداد کو کم کرکے 3 کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر ایک صارف بیک وقت 2 سے 3 وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے، حکام کے خیال میں ضرورت سے زیادہ وائس سمز جاری ہونے سے ان کے غلط استعمال کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جس کے باعث موجودہ حد پر نظرثانی کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

وائس سمز کی حد کم کرنے کے ساتھ ایک شناختی کارڈ پر ڈیٹا سمز کی موجودہ حد 3 سے بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ حکام کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر مبنی مختلف سروسز اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے لیے ڈیٹا سمز کی ضرورت میں اضافہ متوقع ہے۔

اسی تناظر میں پی ٹی اے ڈیٹا سمز کے اجرا کی تعداد بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ صارفین اور ڈیجیٹل سروسز کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔حکام کی جانب سے وائس اور ڈیٹا سمز کی تعداد میں تبدیلی کے حوالے سے مزید مشاورت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے