اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور دورے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اتحادی جماعتوں کے درمیان مؤثر رابطہ، باہمی اعتماد اور مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔

اس اہم ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے