15 Nov 2026
(لاہور نیوز) پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 10 ماہ کے دوران پولیس کے خلاف 51 مقدمات کا اندراج ہوا ہے،
سٹی ڈویژن میں رواں سال پولیس کے خلاف 9 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں 8، سول لائنز ڈویژن میں 7 اور صدر ڈویژن میں پولیس کے خلاف 10 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف 6 مقدمات جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 11 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز پر کیا گیا ہے۔
