14 Nov 2026
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا صفائی کے ناقص انتظامات پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت پر 4 ڈویژنز کی صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دئیے گئے، منسوخ شدہ صفائی کنٹریکٹس اب کسی دوسری فرم کو ایوارڈ نہیں کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹس منسوخ ہونیوالے علاقوں میں ستھرا پنجاب اتھارٹی سیلف آپریشن شروع کرے گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کی تحصیلوں کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سورس رپورٹ پر چاروں ڈویژنز کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے اور صفائی میں غفلت پر کنٹریکٹ منسوخ کیا گیا۔
