اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کا اعلان

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ چار سالہ پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا۔

داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیرِ انتظام ہوں گے، 45 سرکاری نرسنگ کالجوں میں صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 6,100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

صبح کی شفٹ میں 3,100 جبکہ شام کی شفٹ میں 3,000 نشستوں پر داخلے ہوں گے، داخلے کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50 فیصد نمبر اور پنجاب کا ڈومیسائل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امیدواروں کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 35 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے جبکہ آن لائن درخواستوں کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا، درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

امیدوار یو ایچ ایس کے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کرا سکیں گے جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 4 جنوری 2027ء کو جاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے