اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹریفک قوانین پرعملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سڑک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، تیز رفتاری، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال حادثات میں جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ روڈ سیفٹی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے، محفوظ سڑکیں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ حادثات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی بنیاد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے