15 Nov 2026
(لاہور نیوز) اچھرہ فلائی اوور پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان فیاض موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مفرور ڈرائیور اور ٹرک کی تلاش شروع کر دی ہے۔
