اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہئیر پولیس کی کارروائی، 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) ہیر پولیس نے 13 سالہ کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم احمد عرف منی کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب بچی کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ملزم نے گھر میں بچی کو اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوتے ہی ہیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او ہیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ کمسن بچوں سے زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے