اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی، گیس کنکشن کا کمرشل استعمال بے نقاب

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گھریلو گیس کنکشن کے غیر قانونی کمرشل استعمال کا معاملہ بے نقاب کرتے ہوئے گیس چوری پکڑ لی۔

ایف آئی اے کے مطابق کوٹ حیات منوال، چوہنگ، ملتان روڈ پر کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے گھریلو گیس کنکشن پر کمرشل کچن چلایا جا رہا تھا، جہاں روزانہ تقریباً 200 افراد کیلئے کھانا تیار کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن پر 72 نوزلز پر مشتمل دو کمرشل برنرز استعمال کیے جا رہے تھے، بھاری مقدار میں گیس استعمال ہونے کے باوجود ماہانہ بل تقریباً ایک ہزار روپے ادا کیا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گیس میٹر اتار کر قبضے میں لے لیا، جسے تکنیکی اور فرانزک معائنے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن کے غیر قانونی کمرشل استعمال کے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے