اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 تک درج ہونے والے مقدمات کی ایف آئی آرز اور چالان جمع کرانے کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد، جیلوں کی صورتحال، گنجائش سے زائد قیدیوں کے مسئلے اور جیلوں میں رش کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

پروبیشن اور پیرول پر رہا ہونے والے قیدیوں کے اعدادوشمار، یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 تک سزا یافتہ اور بری ہونے والے ملزمان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔

صوبے بھر میں لاپتا خواتین کے مقدمات اور ان کی تلاش کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیر تفتیش انکوائریوں، درج مقدمات اور عدالتوں میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش ہوں گی۔

یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2026 تک اینٹی کرپشن مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونے والے گواہوں کے اعدادوشمار بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے 31 اکتوبر 2026 تک درج اور تفتیش کیے گئے مقدمات کی تازہ ترین رپورٹ پیش کی جائے گی۔

2017ء تک کے زیر التوا پرانے مقدمات میں چالان جمع نہ ہونے کی وجوہات، تفتیشی پیش رفت اور تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حکومتی محکموں سے متعلق مقدمات کی معلومات متعلقہ محکموں کو ڈیجیٹل طریقے سے منتقل کرنے کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان، محکمہ داخلہ، پراسیکیوشن، پولیس، جیل خانہ جات، اینٹی کرپشن، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے