(لاہور نیوز) سبزی منڈی میں ٹماٹر کے نرخ میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹماٹر کا سرکاری نرخ 200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 روپے جبکہ درجہ دوم 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 170 روپے فی کلو مقرر ہے۔
پیاز کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مکس درجہ دوم پیاز کی قیمت 180 روپے فی کلو ہے۔
آلو کا سرکاری نرخ 52 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول آلو 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 220 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ٹینڈے کا سرکاری نرخ 200 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 240 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔ چائنہ لہسن کا سرکاری نرخ 440 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ چائنہ ادرک کا سرکاری نرخ 350 روپے جبکہ مارکیٹ میں قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 100 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 150 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 120 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کریلے کا سرکاری نرخ 130 روپے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو ہے۔
ساگ اور پالک 50 سے 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ مولی 60، شلجم 100 اور اروی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی صارفین کو ریلیف نہ مل سکا۔ سندر خانی انگور 800 روپے، گولا انگور 400 روپے جبکہ ٹافی انگور 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ جاپانی پھل 300 روپے فی کلو جبکہ کیلے 100 سے 150 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
مختلف اقسام کے سیب 300 سے 500 روپے فی کلو جبکہ امرود 200 سے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
