اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں محفوظ ٹریفک کیلئے شاہراہوں پر 40 لاکھ سے زائد ریفلیکٹنگ سٹیکرز آویزاں

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر نے محفوظ ٹریفک کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گاڑیوں اور شاہراہوں پر 40 لاکھ سے زائد ریفلیکٹنگ سٹیکرز آویزاں کر دیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کمرشل لوڈڈ گاڑیوں سمیت لوکل ٹرانسپورٹ پر ریفلیکٹنگ سٹیکرز لگائے گئے ہیں،خطرناک موڑ، ڈیوائیڈرز اور کم روشنی والے مقامات پر بھی ریفلیکٹنگ ٹیپ نصب کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں کے قریب کھمبوں اور درختوں پر بھی ٹیپ لگائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریفلیکٹنگ سٹیکرز سے پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سامنے موجود گاڑیوں کا بہتر اندازہ ہوتا ہے۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں جان لیوا حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیر ہمیں بڑے حادثات سے محفوظ رکھتی ہیں، ٹریفک پولیس حادثات میں کمی اور محفوظ شاہراہوں کے قیام کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس پنجاب کا عزم ہے کہ ہر شہری بحفاظت اپنی منزل پر پہنچے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے