15 Nov 2026
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے میں بابا اعظم چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گر کر 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نوجوان عمارت میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث چھت سے نیچے آ گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت ماجد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو خانیوال کا رہائشی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ضروری شواہد اکٹھے کر لیے۔
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
