اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہریار خان اور محمد امین شامل ہیں، جنہیں شیخوپورہ اور لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ ملزمان مبینہ طور پر متعلقہ کمپنیوں کی اجازت کے بغیر ان کی مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے