اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کی منظوری دے دی، جس کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات 2027 کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027 کے نتائج کا اعلان 20 جولائی 2027 کو کیا جائے گا۔

امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس سے بچ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے