اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کا تعلیمی دورے سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے منظوری لینا لازمی قرار

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی سکولوں کے تعلیمی و تفریحی دوروں کیلئے نئی حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت طلبہ کی حفاظت اور نگرانی کیلئے متعدد اقدامات لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق خراب موسم میں رات کے وقت ہائی ویز اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کسی بھی تعلیمی دورے سے قبل متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے منظوری لینا ضروری ہو گا۔

سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورے سے پہلے والدین سے تحریری اجازت حاصل کرنے کے ساتھ ہنگامی رابطہ نمبرز، طلبہ کی فہرست، سفری شیڈول اور ٹرانسپورٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، ہر 15 طلبہ کیلئے ایک استاد کی نگرانی لازمی ہو گی، جبکہ طالبات کے ساتھ سینئر خاتون ٹیچر کی موجودگی بھی یقینی بنانا ہو گی۔

محکمہ نے صرف فٹنس سرٹیفکیٹ اور کمرشل پرمٹ رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی ہے، طلبہ کو سکول شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس پر بلڈ گروپ اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز درج ہوں گے۔

سکول عملے کیلئے فرسٹ ایڈ کٹ اور طلبہ کی طبی معلومات کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، طلبہ کو گروپ سے الگ ہونے، غیر منظور شدہ مقامات پر جانے اور خطرناک اشیا ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دورے کے بعد طلبہ سے رپورٹ، پراجیکٹ یا پریزنٹیشن جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے