(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے لاکھوں طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔
پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں میں میٹرک کی کلاسز کے اجرا کیلئے مخصوص شرائط مقرر کی گئی ہیں، جن کے تحت صرف وہ سکول میٹرک کی تعلیم شروع کر سکیں گے جن کے پاس کم از کم 4 کنال اراضی موجود ہو گی، نئی پالیسی کے مطابق میٹرک کلاسز کے اجرا کے خواہشمند سکولوں میں کم از کم 10 کمرے ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پیف حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پارٹنر سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو وسعت دینا اور طلبہ کو میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق میٹرک کے طلبہ کی فیس کی ادائیگیاں صرف نادرا سے تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائیں گی، تاکہ طلبہ کے کوائف کی درستگی اور ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
