اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں میں سموگ کی چھٹیاں زیر غور نہیں، وزیر تعلیم

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کے باعث سکولوں کی ممکنہ تعطیلات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سموگ کی چھٹیاں زیر غور نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سموگ کی چھٹیوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تعلیمی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

رانا سکندر حیات نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کے دوران اپنی صحت اور حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں، آؤٹ ڈور سرگرمیاں حکومتی ایس او پیز کے مطابق انجام دیں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے جاری حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ طلباء کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے