اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(محمد اشفاق) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے اور عدالتی امور میں تیزی لانے کے لیے ہائیکورٹس کے تین ججز کو سپریم کورٹ میں بطور قائم مقام جج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مجوزہ ججز میں لاہور ہائیکورٹ کے دو جبکہ پشاور ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہے۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز رضوی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس رواں ماہ بلائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 34 ہے، تاہم جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 16 ہوچکی ہے۔

ججز کی کمی کے باعث مقدمات کا بوجھ بڑھنے اور زیرِ التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  چیف جسٹس پاکستان اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائیکورٹس سے تین ججز کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پشاور ہائیکورٹ کے ججز کو عشائیے پر مدعو کرچکے ہیں، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تعینات ججز اور ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس سید شہباز رضوی کو بھی عشائیے پر مدعو کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عشائیے میں جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ سمیت دیگر ججز بھی شریک تھے، مجوزہ تقرریوں کے حوالے سے حتمی پیش رفت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں متوقع ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے