12 Nov 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر سے فرزندان اسلام رائیونڈ پہنچ گئے ہیں، دوسرے مرحلے میں بھی علماء کرام اصلاحی بیانات اور دینی رہنمائی کریں گے۔
اجتماع گاہ میں ذکر و اذکار، تلاوت قرآن پاک اور دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے، علماء کرام کے بیانات میں دین کی دعوت، اصلاح نفس اور آخرت کی تیاری پر زور دیا جا رہا ہے۔
تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا اتوار کی صبح بعد ازنماز فجر ہو گی۔
