شہرکی خبریں
پنجاب کے مختلف علاقے آلودہ فضا کی لپیٹ میں، لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 433 ریکارڈ
12 Nov 2026
12 Nov 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف علاقے آلودہ فضا کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ شہر لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 433 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رائیونڈ، کاہنہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے آلودہ فضا کی لپیٹ میں آ گئے، برکی روڈ پیراگون کے اطراف فضائی آلودگی کی شرح 716 تک جا پہنچی جبکہ سی ای آر پی آفس کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 629 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقبال ٹاؤن میں آلودگی کا انڈیکس 617، بیدیاں روڈ پر 569 ریکارڈ کیا گیا، اسکے علاوہ اے آر ایم میں فضائی آلودگی 533، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایس آر سی کے علاقے میں شرح آلودگی371، کینٹ میں 297 ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 بی بلاک میں آلودگی کا انڈیکس 293، عسکری 10 میں 227 ریکارڈ کیا گیا۔
