12 Nov 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کر دی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 13 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
