اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں سموگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 24 گھنٹوں میں 17 صنعتی یونٹس سیل

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور شہرکا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 115 تک آ گیا ہے، جس کے بعد لاہور عالمی ایئر کوالٹی رینکنگ میں 15ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور میں فضائی معیار کی بہتری میں سازگار موسمی حالات کے ساتھ مقامی آلودگی کے ذرائع کے خلاف مسلسل کارروائیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف موسم کی بہتری سے فضائی آلودگی پر قابو پانا ممکن نہیں بلکہ صنعتی اخراج، فصلوں کی باقیات جلانے، اینٹوں کے بھٹوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کچرا جلانے جیسے عوامل کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 اور موجودہ صورتحال میں بنیادی فرق آلودگی کے ذرائع پر مؤثر کنٹرول اور مسلسل نگرانی کا نظام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سموگ کے خلاف وقتی اقدامات کے بجائے مستقل اور سائنسی بنیادوں پر ماحولیاتی نظم و نسق کا نظام قائم کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 264 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، خلاف ورزیوں پر 17 یونٹس سیل، 3 مقدمات درج اور 21 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی عرصے میں 550 اینٹوں کے بھٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی، خلاف ورزی پر 4 بھٹے مسمار، 19 سیل، 9 مقدمات درج اور 19 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پلاسٹک آلودگی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 166 مقامات کی انسپیکشن کی گئی، جہاں سے 1983 کلوگرام غیر معیاری پلاسٹک ضبط کیا گیا، ایک مقام سیل اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 91 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 62 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے، 3 مقامات سیل اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اڑتی ہوئی دھول کی روک تھام کے لیے 31 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 9 مقامات سیل کیے گئے جبکہ 5 مقامات پر سپرنکلرز نصب کیے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے اور خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں جبکہ شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے دھویں کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے