(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی، لاہور کے سابق نائب صدر وارث علی جوئیہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وارث علی جوئیہ کو صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے خلاف ڈسپلن سے ہٹ کر زبان استعمال کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔
سابق نائب صدر وارث علی جوئیہ کا مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور کی آمد کے موقع پر ورکرز کو پارٹی دفتر سے باہر نکالا گیا تھا۔
دوسری جانب سید حسن مرتضیٰ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وارث علی جوئیہ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی دفتر کا ماحول اور انتظامات خراب کرنے پر کچھ وقت کے لیے دفتر سے باہر کیا گیا تھا۔
سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وارث علی جوئیہ کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
